ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پائلٹ نے سندھیا کو دکھایا آئینہ ، عوام سے کہا ان کےپاس جمہوریت بچانے کا موقع ہے

پائلٹ نے سندھیا کو دکھایا آئینہ ، عوام سے کہا ان کےپاس جمہوریت بچانے کا موقع ہے

Thu, 29 Oct 2020 11:19:12    S.O. News Service

جئے پور،29؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) سینئرکانگریس لیڈر اور راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے بھارتیہ جنتاپارٹی پر جمہوریت کی توہین کرنے کا الزام عائدکرتے ہوئے آج کہا کہ اس ضمنی انتخابات میں عوام کے پاس ایک موقع ہے، جس میں وہ ملک کے سامنے جمہوریت کو بچانے کے لیے ایک مثال پیش کرسکتے ہیں۔

مسٹر پائلٹ مرینا اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار راکیش ماوئی کی حمایت میں موضع رنچولی میں ایک انتخابی جلسے کو خطاب کررہے تھے۔ان کا یہ بیان امیدوار کےحق میں تو تھا ہی لیکن یہ سیدھا حملہ جیوتیرادتیا سندھیا ہر تھا جن کی وجہ سےیہ ضمنی انتخابات ہورہےہیں۔ پائلٹ نےاپنے خطاب سےسندھیا کوآئینہ دکھایا ہے۔

پائلٹ نےاپنے خطاب میں کہا کہ صحیح اور غلط کا فرق جان کر عوام کو اچھے اور سچے امیدوار کو کامیاب بنانا ہوگا۔غریب اپنے ووٹ کی طاقت کو کم نہ سمجھیں۔سرپنچ، ایم ایل اے، رکن پارلیمنٹ بننے کے لیے لیڈروں کو ہاتھ جوڑ کر ناک رگڑنی پڑتی ہے۔یہ غریبوں کے ووٹ کی طاقت ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ انتخاب میں کامیاب ہونے کے بعد پانچ سالوں تک لیڈر کہیں بھی رہے، لیکن پانچ سال بعد انہیں غریبوں کے سامنے پھر سے ووٹوں کے لیے گڑگڑانا پڑتا ہے۔اس سے قبل عوامی اجلاس کو آچاریہ پرمود کرشنن نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ضمنی انتخابات میں جمہوریت کی توہین کرنے والوں کو بھگانے کاعوام کے پاس موقع ہے۔اجلاس میں کانگریس امیدوار راکیش ماوئی، کسان کانگریس کے ریاستی صدر دنیش گرجر، سابق این پی نائب صدر پربل پرتاپ ماوئی، شہرکانگریس ضلع صدر دیپک شرما، رام لکھن ڈنڈوتیا سمیت سینئر کانگریس لیڈر موجودتھے۔


Share: